“HomeTown Community Foundation Faisalabad Seminar”
ہوم ٹاؤن کیمونٹی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انسداد منشیات اور ذہنی صحت کے فروغ کے سلسلہ میں سیمینار/ کانفرنس کا انعقاد DHQ ہسپتال میں کیا گیا۔ جس میں پاکستان سایکارٹک سوسائٹی، ویلکئر فاؤنڈیشن Welcare Foundation اور Faisalabad Medical University کے اشتراک سے آئندہ مستقل کے لائحہ عمل کو مرتب کیا گیا۔ ڈاکٹر مقصود احمد USA چیئرپرسن HCF نے یقین دلایا کہ پاکستان میں منشیات کے خاتمے اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لئے ہم نے تمام Stakeholders کو ساتھ لے کر مشترکہ فورم کے ذریعے جدوجہد کریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر انچارج شعبہ ذہنی و نفسیاتی امراض اور صدر پاکستان سایکیا ٹرک سوسایٹی نے روڈ میپ پیش کیا جس میں مشترکہ طور پر پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس میں سیمینار، کانفرنس، Training ورکشاپ، آگاہی واک ڈرامہ اور مووی کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری نے ڈاکٹر مقصود احمد چیئرپرسن HCF اور پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر صدر پاکستان سایکیارٹک سوسائٹی کو کامیاب فنکشن منعقد کرتے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سیمینار کے دوران ہوم ٹاؤن کیمونٹی فاؤنڈیشن، پاکستان سایکیارٹک سوسائٹی، ویلکئر فاؤنڈیشن اور فیصل آباد میڈیکل کے درمیان MOU پر سربراہان کی طرف دستخط کئے گیے۔ سیمینار میں تمام stakeholders نے بھرپور شرکت کی۔ اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے مکمل ساتھ دینے کا یقین دلایا۔ خطاب کرتے والوں میں ا۔ ڈاکٹر مقصود احمد چیئرپرسنHCF 2. پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری وائس چانسلر FMU 3. پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر صدر پاکستان سایکیارٹک سوسائٹی 4. محمد سلیم بلندیا کوآرڈینیٹر HCF فیصل آباد 5. مہوش طارق (CEO (HCF 6. طارق جاوید چوہدری ڈائریکٹر انفارمیشن 7. حفصہ احسن فوکل پرسن HCF 8.ناصر چدھڑ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر 9. غضنفر ناطق ریڈیو پاکستان 10. پروفیسر جلیل بٹ 11. ڈاکٹر آصف حمید سلیمہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ 12. حکیم عبدل رحمن 13. انوار خان 14. محمد اطہر HCF 15. سہیل عباس شمسی 16. ڈاکٹر ارم صدیق 17. ڈاکٹر ثمرین افضل 18. ڈاکٹر مصطفے نیازی